اردو

urdu

ETV Bharat / city

طلبا کو ٹی وی چینل کے ذریعے سبجیکٹ ریویزن کرایا جا ئیگا: سی ایم روپانی - طلبا کو ٹی وی چینل کے ذریعے سبجیکٹ ریویزن کرایا جا ئیگا

عالمی وبا کورونا وائرس کےپیش نظربھارت کے زیادہ تراسکول و کالجز بند کیے گئے ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے اس تعلق سے کہا کہ' اب طلبا گھر بیٹھے بیٹھے ٹی وی چینل کے ذریعے اپنے سبجیکٹ کا ریویزن اورپڑھائی کرسکتے ہیں'۔

گجرات: طلبا کو ٹی وی چینل کے ذریعے سبجیکٹ ریویزن کرایا جا ئیگا
گجرات: طلبا کو ٹی وی چینل کے ذریعے سبجیکٹ ریویزن کرایا جا ئیگا

By

Published : Mar 18, 2020, 3:01 PM IST

اس صورتحال کے پیش نظر گجرات کی وزیر اعلی وجے روپانی نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے جس کے تحت گجرات میں جماعت 7 ، 9 اور 11 ویں کے طلبا کو اہم سبجیکٹ کا اعادہ ریاستی ٹی وی چینل پر ٹیلی کاسٹ کرایا جائے گا۔

سی ایم روپانی نے اس تعلق سے کہا کہ' اب طلبا گھر بیٹھے بیٹھے ٹی وی چینل کے ذریعے اپنے سبجیکٹ ریویزن اور پڑھائی کر سکتے ہیں جس کے لیے 19 مارچ سے ہر روز ایک گھنٹہ آن لائن تعلیم ٹی وی چینل شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت 7 سے 9 کے حساب، سائنس اورانگریزی جیسے سبجیکٹ کے ماہر اساتذہ کے ذریعے ٹی وی پر تعلیم دی جائے گی۔اس کے علاوہ جماعت 11 فزکس کیمسٹری بایولوجی میس اکاؤنٹ اکاؤنٹنسی جیسے سبجیکٹ کی تعلیم ماہر اساتذہ ٹی وی پر دین گے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کی ویکسین تیار، تجربہ جاری


انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اپنی تعلیم مکمل کر ے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details