پیر سید خالد میاں نقوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ 2020 سے پی ایف آئی کے خلاف کام کر رہے ہیں کیونکہ اس نے سی اے اے، این آر سی کے احتجاجی مظاہروں کے وقت ملک میں انفراتفری پھیلانے کا کام کیا۔ نوجوان مسلم کو بہکا کر دہشت گردی کی طرف لے جانا اور شدت پسندی کی طرف مائل کرنے کا کام کر رہی ہے۔ ایسا کام جو بھی تنظیم کرے گی ہم اس کے خلاف پابند کا مطالبہ کریں گے اور پی ایف آئی بھی اس طرح کا کام کر رہی ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ مکمل طور پر پی ایف آئی پر پابندی لگا دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر مرتبہ ہم زبانی یا مکتوب کے ذریعہ پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے تھے لیکن اس مرتبہ ہم نے ثبوت کے طور پر ایک پمفلٹ ریلیز کیا ہے۔ یہ پمفلٹ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو بانٹے جائیں گے اور اسے گجرات کے آئی جی، وزیر اعلیٰ اور دیگر ریاستوں کے وزراء کو بھی بھیجا جائے گا۔