اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات: اسپیکر نے چار اراکین اسمبلی کا استعفیٰ قبول کیا - اسپیکر نے کہا کہ اب یہ چاروں ارکان ایم ایل اے نہیں رہے۔

گجرات اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 'کل شام پانچ بجے سے 9 بجے تک کانگریس کے چار ایم ایل ایز نے رضاکارانہ طور پر اپنا استعفی دیا ہے۔'

speaker-accepted four congress mlas in gujrat
اسپیکرنے چارارکان کا استعفی قبول کیا

By

Published : Mar 15, 2020, 8:40 PM IST

Updated : Mar 15, 2020, 9:15 PM IST

گجرات راجیہ سبھا انتخابات کافی دلچسپ ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ کل شام سے کانگریس کے اراکین اسمبلی کا استعفی دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس عمل سے کانگریس کمیٹی کا بڑا نقصان ہوتا نظر آرہا ہے۔

کانگریس ارکان اسمبلی کے استعفے کی تصدیق اسمبلی اسپیکر نے بھی کی ہے۔

گجرات اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کل شام پانچ بجے سے 9 بجے تک کانگریس کے چار ایم ایل ایز نے رضاکارانہ طور پر اپنا استعفی دیا ہے۔

راجندر ترویدی نے کہا کہ کانگریس کے چاروں ایم ایل ایز کل رضامندانہ طور پر ان کے پاس آئے تھے۔ اس کا ویریفیکیشن کرنے کے بعد انھوں نے ان کا استعفی قبول کیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اب یہ چاروں ارکان ایم ایل اے نہیں رہے۔

کانگریس کے چار ایم ایل ایز میں گڈرا کے ایم ایل اے پروین مارو، لمڈی کے سوما پٹیل، دھاری کے جے وی کاکڑیا،اور ابڈاسا کے رکن اسمبلی پردھومن سنگھ جڑیجا نے استعفی دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گجرات سے راجیہ سبھا کے ارکان کے انتخاب کے موقع پر زبردست ڈرامہ بازی اور سیاست دیکھی گئی تھی، اس وقت کانگریس کے ارکان اسمبلی کو بنگلورو منتقل کیا گیا اور کانگریس نے بی جے پی پر ان کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کا الزام لگایا تھا۔

Last Updated : Mar 15, 2020, 9:15 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details