ریاست گجرات حکومت سانپ کے کاٹنے پر تحقیق کے لیے ریاست کے جنوبی ضلع ولساڈ کے دھرم پور میں ایک بین الاقوامی سطح کا ادارہ قائم کرے گی جو سانپ کے زہر سے بننے والی سانپ کے کاٹنے کی دوا ’اینٹی اسنیک وینم سیرم‘ بنانے والا ملک کا دوسرا ادارہ ہوگا۔
'سانپ کے زہر سے بننے والی دوا' - اینٹی اسنیک وینم سیرم
گجرات میں سانپ کے زہر سے سانپ کے کاٹنے کی دوا بنانے والا ملک کا دوسرا ادارہ قائم ہوگا۔
'سانپ کے زہر سے بننے والی دوا'
ریاست کے وزیر جنگلات گنپت وساوا نے ایک ورکشاپ کے دوران یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ایسا واحد ادارہ تمل ناڈو کے چنئی شہر میں واقع ہے۔
وساوا نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے افسر چنئی میں واقع ادارے کا دورہ کریں گے اور دھرم پور میں بھی ایسا ہی ادارہ قائم کرنے کے لیے ضروری مطالعہ کریں گے۔