جمعیت علماء ہند احمدآباد کے سیکریٹری مفتی محمد عارف صدیقی نے کہا کہ خطبہ پڑھنا سنت ہے اور اس کا سننا واجب ہوتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر خطبہ کسی جگہ پریشانی کا سبب ہے اور نماز عید پڑھانے والا موجود ہو اور خطبہ سنانے والا نہیں ہے تو بغیر خطبہ کے عیدین کی نماز پڑھا سکتے ہیں۔
کورونا کے دور میں خطبۂ عید کے تعلق سے شرعی حکم - Mosques closed due to Corona virus outbreak
کورونا وائرس کے سبب اس بار بھی عید کی رونقیں ماند رہیں گی کیونکہ مساجد بند ہیں اور عید کی نماز مساجد و عید گاہ میں ادا کرنا ہوتا ہے لیکن اس بار گھروں میں یا بہت ہی کم تعداد میں مساجد میں ادا کی جائے گی۔ جس طرح سے عید کی نماز ادا کرنا لازمی ہے اسی طرح عید کا خطبہ سننا بھی سنت ہے۔ ایسے حالات میں عیدین کا خطبہ کیسے پڑھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس کورونا وائرس کے سبب ایسا ماحول بنا ہوا ہے کہ مساجد میں زیادہ بھیڑ جمع نہ کی جائے اور زیادہ نمازی جمع نہ ہوں۔ اس لیے لوگ گھروں میں عید کی نماز کا اہتمام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو وہاں بھی خطبہ سننا واجب ہے لیکن کوئی ایسی جگہ پر نماز ادا کی جا رہی ہے کہ جہاں عیدین کی نماز پڑھانے والا تو ہے مگر خطبہ دینے والا نہیں ہے، تو ایسی جگہ بھی عید کی نماز ادا ہو سکتی ہے لیکن وہاں لوگ خطبہ سے محروم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال کورونا وائرس کے قہر کے سبب مساجد بند ہیں۔ لہاذہ امت مسلمہ کو خاص طور سے گھروں میں نماز ادا کرنی چاہیے اور چار آدمی سے زیادہ ہوں تو گھر میں خطبہ دینے کے لیے حفاظ کو بلا لیں۔ خطبہ واجب ہے اس لیے اسے ہر گز نہ چھوڑیں۔ چھوٹے خطبے بھی گھر میں پڑھے جا سکتے ہیں۔