اردو

urdu

ETV Bharat / city

شمشاد خان پٹھان احمد آباد سے ایم آئی ایم کے صدر مقرر - احمدآباد سے شمشاد خان پٹھان

گجرات کے شہر احمدآباد سے شمشاد خان پٹھان کو ایم آئی ایم کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ شمشاد خان نے کہا کہ اس عہدہ پر رہ کر ہم اپنی ذمہ داری کو بحسن خوبی انجام دیں گے اور ایم آئی ایم کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں گے۔'

shamshad khan pathan appointed mim president from ahmedabad
شمشاد خان پٹھان احمدآباد سے ایم آئی ایم کے صدر مقرر

By

Published : Apr 9, 2021, 10:51 PM IST

گجرات کی سیاست میں پہلی مرتبہ سال 2021 میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے قدم رکھا اور گجرات کی مختلف میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

شمشاد خان پٹھان احمدآباد سے ایم آئی ایم کے صدر مقرر

گذشتہ تین ماہ سے گجرات میں سرگرم اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ کافی زیادہ افراد شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور اب بہت تیزی گجرات میں ایم آئی ایم کی سیاسی ڈھانچے کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

اسی ضمن میں ریاستی سطح پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کا صدر صابر کابلی والا کو بنائے جانے کے بعد اب ضلع سطح پر احمدآباد شہر سے شمشاد خان پٹھان کو ایم آئی ایم کا صدر مقرر کیا گیا ہے، جو کہ پیشے سے وکیل، سماجی کارکن ہیں۔

احمدآباد سے ایم آئی ایم کا صدر بنائے جانے کے بعد شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ 21 جنوری 2021 کو گجرات میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی پارٹی رجسٹر ہوئی اور 21فروری 2021 کو احمدآباد میونسپل کارپوریشن الیکشن جبکہ 28 فروری کو گجرات کے ضلع پنجایت کے انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں مجلس نے 24 سیٹوں پر کامیابی بھی حاصل کی۔

انھوں نے کہا کہ ایم آئی ایم گجرات کے صدر صابر کابلی والا کی صدارت میں پورے گجرات کے لوگ بڑی تعداد میں مجلسِ کا دامن تھام رہے ہیں اور گجرات میں مجلس کو مزید مضبوط بنانے کا کام بھی جاری ہے جس کے تحت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سے احمدآباد کا صدر مجھے منتخب کیا گیا ہے، جس کے لیے میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عہدے پر رہ کر ہم اپنی ذمہ داری کو بحسن خوبی انجام دیں گے اور آنے والے دنوں میں بہت جلد گجرات کے مختلف اضلاع کے صدر کی بھی تقرری کی جائے گی۔ مجلس چونکہ ایک سیاسی پارٹی ہے اس لیے گجرات میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی کے انتخابات بھی مضبوطی سے لڑے گی اور اس کے لیے ہم طرح کی تیاریاں کریں گے اور گھر گھر تک مجلس کو پہنچائیں گے اور کامیابی حاصل کرکے دکھائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details