اردو

urdu

لاک ڈاؤن کے دوران شاہین فاؤنڈیشن کی پہل

By

Published : Mar 27, 2020, 7:30 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر روز کما کر کھانے والے،مزدور، غریب، پسماندہ، ییتم، بیوہ اور تنہا رہنے والے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد میں سرگرم شاہین فاونڈیشن نے ایک اچھی پہل کی ہے جس کے تحت لوگوں کے گھروں تک مفت راشن کٹ پہنچائی جا رہی ہے۔

شاہین فاؤنڈیشن
شاہین فاؤنڈیشن

کورونا وائرس کے قہر نے انسان کا جنیا دشوار کر دیا جس کے سبب وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں 21 روز کا لاک ڈوان کرنے اعلان کیا۔ ایسے میں روز کما کر کھانے والے، مزدور، غریب، پسماندہ، ییتم، بیوہ اور تنہا رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لیے شاہین فاؤنڈیشن نے لوگوں کی مدد کے لیے آگے ہاتھ بڑھایا ہے۔

شاہین فاؤنڈیشن

اس تعلق سے شاہین فاونڈیشن کے ٹرسٹی حمید میمن نے بتایا کہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں فی الحال 21 دنوں کا لاک ڈوان کیا گیا ہے۔ ایسے میں سب سے زیادہ روز کما کر کھانے والے، یتیم بیوہ، اور تنہا لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ شاہین فاونڈیشن کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان لوگوں کی مدد کریں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم لوگوں نے ضرورت مند لوگوں کو اناج کی کٹ بنا کر 21 دن کا راشن ان کے گھر تک پہنچانے کا کام کیا ہے۔' انہوں نے مذید بتایا کہ 'لوگوں کے گھر تک یہ ضرور سامان و اناج پہنچانے کے لئے ہماری طرف سے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی لوگوں کو دیا گیا ہے۔ اس پر رجسٹر کرنے پر لوگوں کے گھر اناج کی کٹ پہنچائی جا رہی ہے۔ جس کے تحت اب تک 650 کٹ تقسیم کی جا چکی ہیں۔'

لاک ڈاون کے دوران شاہین فاونڈیشن کی پہل

شاہین فاؤنڈیشن کے ایک اور ٹرسٹی کریم لاکھانی نے کہا کہ 'شاہین فاونڈیشن ہمشیہ سے غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا کام کر رہی ہے لیکن لاک ڈاؤن ہونے کے بعد حالات بدل گئے ہیں، ایسے میں لوگوں کی امداد کرنے کے لیے ایک پہل کی اور ان کے گھر تک اناج کٹ پہنچانے کا بیڑا اٹھایا، جس سے آج بڑی تعداد میں لوگوں کو فائدہ دیا جا رہا ہے۔ اناج کٹ کے لیے دو ہزار سے زیادہ درخواستیں ہمارے پاس آئی ہیں اور آئندہ دو روز میں ان سبھی لوگوں تک کٹ پہنچانے کا کام کریں گے۔'

انہوں نے مذید کہا کہ 'ان حالات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت ہے جسے پورا کرنے کے لیے ہر ایک کو اس طرح کی پہل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کورونا کی بجاے بھوک و پریشان سے کسی کی جان نہ چلی جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details