گجرات بورڈ کے امتحانات جاری ہیں لیکن گجرات بورڈ کے امتحانات کی کاپیاں سڑکوں پر گشت کرتے نظر آرہی ہیں۔
بورڈ امتحان میں لکھی گئی کاپیاں گجرات کے راستوں میں موجود گڑھ کے قریب اور بریج کے کنارے خراب حالت میں ملنے سے ریاست میں سیاست شروع ہوچکی ہے اور طلبا میں بھی ناراضگی پائی جارہی ہے۔
گجرات کے وزیر برائے محکمہ تعلیم بھوپیندر سنگھ چوڑاسما واضح رہے کہ گجرات میں کورونا کی دہشت کی وجہ سے دو ہفتوں کے لیے اسکول کالج بند کر دیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ہزاروں طلباء بورڈ کے امتحانات دے رہے ہیں۔
محکمہ تعلیم کی لاپرواہی اس وقت سامنے آئی جب دسویں جماعت کی کاپیاں شوراشٹر کے جتپور ویرپور نیشنل شاہراہ کے پاس پھینکی ہوئی ہوئی برامد ہوئیں۔
ان کاپیوں کے تعلق سے گجرات کے وزیر برائے محکمہ تعلیم بھوپیندر سنگھ چوڑاسما نے کہا کہ سڑکوں پر ملے بورڈ کے امتحانات کی کاپیوں کے خلاف محکمہ تعلیم نے تحقیق و تفتیش شروع کردی ہے اور ایسا کرنے والے تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کاپیاں دسویں جماعت کے A-1 سیریز کی ہیں جو ایک بس میں سے گری ہوئی برامد ہوئیں ۔ اور یہ کل 275 تھیلے تھے جس میں ایک تھیلے میں سے 400 کاپیاں صحیح سلامت ملی ہیں اور باقی کے ایک تھیلے میں سے 30 کاپیاں اب تک نہیں ملی ہیں جسے تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔