اس تعلق سے احمد آباد کی انجمنِ اسلام ہائی اسکول کے طلبہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپریل سے نیا تعلیمی سیشن شروع ہونے کی وجہ سے ابھی تک اسکول کا کورس پورا نہیں ہوا ہے۔ اب سب سے پہلے ہی نئے سال کی پڑھائی شروع کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ ایسے میں اساتذہ کتنی جلدی جلدی اپنے کورس کو مکمل کریں گے۔ یہ ان کے لیے ایک چیلنج ہے۔
گجرات میں سی بی ایس ای پیٹرن کو اپنانے پر اسکول کے طلباء پریشان - آئندہ سال سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات
گجرات محکمہ تعلیم نے سی بی ایس ای پیٹرن کو اپناتے ہوئے تعلیمی پالیسی میں کئی طرح کی تبدیلیاں لائی ہیں، جس کے تحت نیا تعلیمی سال سی بی ایس ای پیٹرن کے مطابق جون ماہ کے بجائے اپریل سے شروع ہوگا اور آئندہ سال سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مارچ کے بجائے فروری سے ہوں گے، جس کی وجہ سے اسکول کے اساتذہ اور طلبا دونوں ہی پریشان نظر آرہے ہیں۔
اس تعلق سے انجمن اسلام ہائی اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہمارے اسکول میں بورڈ کے امتحان کا سینٹر بھی ہوتا ہے، اس وجہ سے دوسرے کلاس کے بچوں کی چھٹیاں کردی جاتی ہیں۔ بچوں کے مطابق ویکیشن میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور کتابیں بھی این سی ای آر ٹی کی دی جائیں گی لیکن وہ کتابیں کب تک دی جائیں گی یہ بھی معلوم نہیں ہے۔
ریاستی حکومت کے جاری کردہ نئے فرمان کی وجہ سے کورس مکمل ہونے سے قبل امتحانات ہونے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے طلبا اور ان کے والدین پش و پیش میں ہیں کہ گجرات تعلیمی بورڈ اب کیا نیا قدم اٹھاتا ہے۔