اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے اپنے ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ پر باضابطہ اعلان کرتے ہوے لکھا ہے کہ "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق ایم ایل اے جناب صابر بھائی کابلی والا کو اے آئی ایم آئی ایم گجرات کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ میں ان کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم گجرات کی عوام کے لیے ایک قابل اعتبار سیاسی متبادل کے طور پر ابھرے گی۔
صابر کابلی والا بنے گجرات اے آئی ایم آئی ایم کے صدر - ahmedabad, gujarat
گجرات میں پہلی بار اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دستک دی ہے اور وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات لڑنے والی ہے۔ گجرات میں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے لیے احمدآباد کے سابق رکن اسمبلی کابلی والا کو اے آئی ایم آئی ایم گجرات کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
صابر کابلی والا بنے گجرات اے آئی ایم آئی ایم کے صدر
واضح رہے کہ اس سے قبل اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے قومی ترجمان وارث پٹھان اور رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے دو روزہ گجرات کا دورہ کیا تھا اور گجرات کی سیاسی حکمت عملی کے لیے مقامی لوگوں سے بات چیت کی تھی۔