اردو

urdu

ETV Bharat / city

ماہ رمضان میں بھی کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں - جمعیت علمائے ہند احمدآباد

گجرات میں کورونا وائرس کا زورمسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اب ماہ رمضان بھی آنے والا ہے، ماہ رمضان کے موقع پر کس طرح سے حکومت کی گائیڈ پر عمل کرتے ہوئے کورونا سے بچا جا سکے اس تعلق سے جمعیت علمائے ہند احمدآباد کے صدر مفتی اسجد قاسمی نے عوام سے اپیل کی۔

ماہ رمضان میں بھی کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں
ماہ رمضان میں بھی کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں

By

Published : Apr 5, 2021, 7:49 PM IST

جمعیت علمائے ہند احمدآباد کے صدر مفتی اسجد قاسمی نے کہا کہ' کورونا وائرس کو ایک سال ہونے کے باوجود کورونا کا زور ختم نہیں ہورہا ہے، ایسے می‍ں کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے۔

ماہ رمضان میں بھی کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں
انہوں نے مزید کہا کہ' اسلامی مہینے کے اعتبار سے 12 اپریل کو 29 شعبان المعظم ہے اور رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو دکھائی دے گا اور 14 اپریل سے ماہ رمضان کا آغاز ہوگا'۔

منگل کے روز پہلی تراویح ہوگی اور بدھ سے پہلا روزہ شروع ہوگا اس موقع پر ہم سب کو ہی اس ماہ مبارک کا احترام کرتے ہوئے روزہ رکھنا ہے اور اس ماہ مبارک میں خوب عبادت و ریاضت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ'کورونا وائرس کا زور مسلسل بڑھتا جارہا ہے، جان ہے تو جہان ہے، اس لئے میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ روزہ رکھیں تراویح کا اہتمام کریں، لیکن کورونا کی جتنی بھی گائیڈ لائن ہے اور جو بھی احتیاطی تدابیر ہیں اس پر مکمل عمل کریں، ایسے میں ہماری طرف سے کسی طرح غفلت نہیں ہونی چاہیے ہمارے ذات سے کسی کو کبھی تکلیف نہیں ہونی چاہیے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details