اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس سے متعلق بیداری کے لیے پولیس نے ویڈیو بنایا - کورونا وائرس

ریاست گجرات کی راجکوٹ پولیس کی خواتین ونگ نے مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں خواتین میں شعور بیدار کرنے کے لئے گربا گانے کا ویڈیو بنایا ہے۔

Rajkot police
Rajkot police

By

Published : Apr 2, 2020, 8:36 PM IST

ریاست گجرات کی راجکوٹ پولیس کی خواتین ونگ نے مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں خواتین میں شعور بیدار کرنے کے لئے گربا گانے کا ویڈیو بنایا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق بیداری کے لیے پولیس نے ویڈیو بنایا

راجکوٹ پولیس کمشنر منوج اگروال اور جوائنٹ پولیس کمشنر احمد خورشید کی موجودگی میں لانچ کیا گیا گربا ویڈیو راجکوٹ شہر کے مختلف علاقوں میں دکھایا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے اور کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

ویمن پولیس کی درگا شکتی ٹیم کے ذریعہ تیارکردہ اس ویڈیو کو شہر کے مختلف تھانہ علاقوں میں کرائم برانچ اور سٹی پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ کے ذریعہ دکھایا جارہا ہے۔

راجکوٹ شہر کے تمام پولیس اہلکاروں نے مہلک کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اپنی شراکت کے طور پر اپنی ایک دن کی تنخواہ وزیر اعلی کے امدادی فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details