احمدآباد: گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کے اچانک سے استعفی کے بعد گجرات میں سیاسی گہما گہمی کا ماحول دیکھا جا رہا ہے اور نئے وزیر اعلی کے نام کر انتظار کیا جا رہا لیکن گجرات کے وزیر اعلی نے آخر کار استعفی کیوں دیا؟ کیا جان بوجھ کر وجے روپانی سے استعفی لیا گیا؟اس پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے احمدآباد کے سماجی کارکنان سے بات چیت کی۔
مزید پڑھیں: وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد امت شاہ کا احمدآباد دورہ
بی جے پی کی ناکامی وزیراعلی بدلنے سے نہیں چھپ سکتی: کانگریس
سلیم حافظ نے کہا کہ ایک سال الیکشن کو باقی ہیں اور وزیر اعلیٰ بدلتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی کو کہیں نہ کہیں الیکشن میں نقصان کا خوف ہے۔ گجرات کے ڈیولمپنٹ میں کوئی ناکامی نہیں ہے لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈوان کے دوران حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔ شہری علاقوں میں بی جے پی کا کور ہندوتو گروپ دوری اختیار کر رہا ہے۔