گجرات کے ضلع سورت کی رہنے والی چارماہ کی ایک حاملہ مسلم نرس نینسی اپنی زچگی کو بھول کر کورونا متاثرین کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں، یقیناً یہ خاتون 'کورونا واریئرز' کی لگن کی زندہ مثال ہے۔ حاملہ مسلم نرس رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے کے باوجود کووڈ کیئر سینٹر میں مریضوں کی خدمت کر رہی ہے۔
یہ روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے اٹل کووڈ سینٹر میں مریضوں کی خدمت کر رہی ہے۔ یہ جان کر کہ وہ حاملہ ہیں اور ان کے لیے یہ خطرہ مزید دگنا ہو سکتا ہے، 29 سالہ نرس نینسی ایزن ان حالات میں جو خدمت انجام دے رہی ہیں وہ لائق تحسین ہے۔