شادی انسان کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ شادی سے قبل اور شادی کے بعد انسان کی زندگی میں کئی مسائل درپیش آتے ہیں۔ ایسے میں مسلم برادری کے نوجوانوں میں شادی کے تعلق سے بیداری لانے کے لیے جماعت اسلامی ہند گجرات نے پری میریج ایجیوکیشنل کورس کا آغاز کیا ہے۔
عوام میں بیداری کے لیے پری میریج کورس - زندگی کس طرح گذارنا چاہیے
جماعت اسلامی ہند گجرات کی جانب سے احمدآباد کے باپو نگر علاقے میں پری میریج ایجیوکیشنل کورس شروع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'کشمیری ثقافت اور فنکاروں کے لیے بہت کچھ کرنا ہے'
واضح رہے کہ پری میریج ایجیو کیشنل کورس کے دوران ہر روز ایک نئے عنوان پر بات کی جاتی ہے۔ جس کے تحت شادی میں کمیونیکیشن کی ضرورت کے عنوان پر سہیل سچورا نے سمجھایا کہ آج غلط فہمی کی وجہ سے کافی رشتے ٹوٹ جاتے ہیں اس لیے میاں بیوی کو اچھی کمیونیکیشن کی ضرورت ہے۔ ایک دوسرے کو سمجھ کر کوئی فیصلہ لینا چاہیے۔
اس کورس کا حصہ بننے والے ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ آج مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے اس کورس میں حصہ لیا اور مجھے جو باتیں نہیں معلوم تھیں وہ بھی پتہ چلیں۔ میں اب ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے شادی شدہ ََزندگی گزاروں گا۔