توکتے طوفان نے ریاست گجرات کے بھاؤنگر، امریلی اور گیر سومناتھ کے ساحلی علاقوں میں زبردست تباہی مچائی۔ جس سے گجرات کے کئی شہر توکتے طوفان سے متاثر ہوئے اور کافی نقصان ہوا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے طوفان زدہ اضلاع کا ہوائی دورہ کر جائزہ لیا۔ اس کے بعد احمدآباد پہنچ کر طوفان سے پیدا شدہ صورت حال اور نقصان سے متعلق عہدیداروں سے جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی بھی موجود رہے۔ اس میٹنگ کے اختتام پر وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک ہزار کروڑ روپے کا امدادی پیکج کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کو ایک ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ طوفان میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو 50000 روپے کی مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔
اس جائزہ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی احمدآباد سے دہلی روانہ ہوئے۔