محکمہ موسمیات نے جنوبی گجرات، شوراشٹر اور کچھ میں مو سلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ طویل انتظار کے بعد بارش کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے۔
اس بارش سے کسانوں کی فصلوں کو فائدہ ہو گا۔ احمدآباد کے ساتھ شمالی گجرات اور وسطی گجرات کے کئی علاقوں میں پیر کے روز سے بارش جاری ہے۔
گجرات کی 57 تحصیل میں بارش درج کی گئی ہے جبکہ سابر کانٹھا کے تولود میں تو دے دو انچ بارش درج کی گئی ہے۔ ایسے میں احمدآباد کے دانی لمڈا علاقے میں تیز بارش ہونے سے مقامی لوگوں میں چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔
بارش سے لطف اندوزی کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ ایک لمبے انتظار کے بعد کل سے بارش ہو رہی ہے۔ احمدآباد کے ہر علاقے میں بارش جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے ماحول ٹھنڈا ہوگیا ہے ہم بارش میں نہا بھی رہے ہیں اور بارش کا لطف اٹھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
لوگوں نے مزید کہا کہ بارش ہمارے لیے اور کسانوں کے لیے خوشیاں لے کر آئی ہے۔ گجرات میں بارش نہ ہونے کی کمی سے پانی کی قلت کا مسئلہ پیدا ہو رہا تھا۔ ندی ڈیم سوکھ گئے تھے اور فصلیں لگانے میں کسانوں کو دقتیں آ رہی تھیں، ایسے میں بارش ہونے کے بعد اب ان تمام مسائل سے راحت ملنے کا امکان ہے۔