اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات وقف بورڈ کے کارکردگی کی ستائش - بوڈی تشکیل پر حال میں سوال اٹھائے گئے

ریاست گجرات میں نئے اسٹیٹ وقف بورڈ کی نئی بوڈی تشکیل پر حال میں سوال اٹھائے گئے لیکن اب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بورڈ کی کارکردگی اچھی ہے۔

گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ

By

Published : Oct 29, 2019, 6:51 PM IST

لوگوں کا کہنا ہے کہ گجرات وقف بورڈ کی نئی بوڈی کی تشکیل ہونے کے بعد وقف املاک کے مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ ٹرسٹیوں کی پریشانیاں اور الجھنیں دور کرنے کے لئے گجرات وقف بورڈ نے ہر ضلع میں وقف بورڈ میٹنگ کا اہتمام کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ

اس تعلق سے گجرات وقف بورڈ کے چیرمین سجاد ہیرا نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے کہا کہ 'وقف بوڈی وقف ایکٹ کے مطابق کام کرتی ہے۔ نئی بوڈی نئی ٹیکنک کے ساتھ وقف مسائل کو حل کرنے کا کام کر رہی ہے'۔

گجرات وقف بورڈ کے چیرمین سجاد ہیرا نے مزید بتایا کہ 'ہر دو ماہ میں ہم ایک ضلع میں جاکر وہاں کے ٹرسٹیوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہیں، جس سے باہری اضلاع سے لوگوں کو گاندھی نگر آنے جانے کا خرچ اور وقت بھی بچتا ہے اور لوگوں کے کام آسانی سے ہو جاتے ہیں'۔

گجرات وقف بورڈ کی سرگرمیوں پر مدھیہ گجرات مسلم سیوا سماج کے صدر کریم ملک نے کہا کہ 'گجرات وقف بورڈ کی بوڈی اچھا کام کر رہی ہے کیونکہ گجرات وقف بورڈ کے چیرمین سجاد ہیرا کے پاس کوئی بھی شخص اپنا مسئلہ لے کر باآسانی جا کر اپنی درخواست اور گذارش بھی کر سکتا ہے۔ وہ سبھی کی بات سن کر اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرتے ہیں'۔

گجرات وقف بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وقف املاک کے ساتھ ہو رہی بدعنوانی کو دور کرنے کے لئے بورڈ مسلسل کوشاں نظر آرہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں گجرات وقف بورڈ ایسے بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف کس طرح کا قدم اٹھاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details