اردو

urdu

ETV Bharat / city

Promotion of Urdu Language: اردو زبان کے فروغ اور صوفیاء کی خدمات" کے عنوان پر سیمینار - Gujarat Urdu Sahitya Academy Gandhi

ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ احمدآباد Helping Hand Trust Ahmedabad کے صدر مولانا مظفر حسین شمشی نے کہا کہ گجرات میں جو بھی صوفیاء حضرات نے شاعری و تصوف میں اپنی خدمات انجام دی ہیں اس پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان 'گجرات میں اردو زبان کا فروغ اور صوفیا کی خدمات' تھا۔

Promotion of Urdu Language
Promotion of Urdu Language Promotion of Urdu Language

By

Published : Jan 17, 2022, 2:17 PM IST

گجرات کے ضلع احمدآباد کے مشہور سرخیز درگاہ کی لائبریری میں 'گجرات میں اردو زبان کا فروغ اور صوفیا کی خدمات" Promotion of Urdu Language and Services of Sufis in Gujarat کے عنوان پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

:گجرات میں اردو زبان کے فروغ اور صوفیاء کی خدمات" کے عنوان پر ایک سیمینار کا اہتمام

گجرات اردو ساہتیہ اکادمی Gujarat Urdu Sahitya Academy اور ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ احمدآباد کے اشتراک سے منعقد کئے گئے سیمینار میں گجرات کے مشہور صوفیا اکرام کی خدمات پر تحقیقی مقالات پیش کئے گئے۔

اس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے صوفیاء کرام کی خدمات کے تعلق سے معلومات حاصل کی۔

اس تعلق سے ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ احمدآباد کے صدر مولانا مظفر حسین شمشی نے کہا کہ گجرات میں جو بھی صوفیاء حضرات نے شاعری و تصوف میں اپنی خدمات انجام دی ہیں اس پر 'گجرات میں اردو زبان کا فروغ اور صوفیا کی خدمات' کے عنوان پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہر کے دانشوران حضرات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:Urdu Teacher Welfare Association : اردو ٹیچر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا آن لائن صوبائی اجلاس



انہوں نے کہا کہ گجرات میں صوفیا کرام کی بیش بہا خدمات رہی ہیں جن میں خاص طور سے شیخ بہاؤ الدین باجن، شاہ علی گامدنی، محمود دریائی، خوب محمد چشتی، کا نام قابل ذکر ہے۔ انہوں نے گجرات میں تصوف پر بہت بڑی خدمات انجام دی ہیں۔

اردو پروفیسر نثار احمد انصاری نے کہا کہ گجرات صوفیا کرام کی سرزمین ہے لیکن فی الحال لوگ صوفیا کرام کی تعلیم و خدمات کو نظر انداز کر تے جا رہے ہیں۔ صوفیا کرام نے ہمیشہ اخلاق، تعلیم اور محبت کا پیغام دیا اور اس کا اثر صدیوں رہا اور آج بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details