گجرات میں احمد آباد شہر کے سردار نگر علاقے مین ایک تین منزلہ شاپنگ کمپلکس اچانک زمین دوز ہوجانے سے ایک شخص کی موت اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ کُبیر نگر اے وارڈ کے نزدیک پریم مارکٹ میں ایک شاپنگ کمپلکس صبح زمین دوز ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈی کی ساتھ گاڑیوں کے ساتھ عملہ موقع پر پہنچ گیا۔