ریاست گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 67 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے اسی کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 87 ہزار 864 تک جا پہنچی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 اموات ہوئی ہیں، اسی کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2910 ہو چکی ہے۔
اس وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی 70 ہزار 250 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1021 افراد کو اسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔
گجرات میں کورونا 1067 نئے کیسز کی تصدیق گجرات میں اس وقت فعال کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہزار 686 ہے ان میں سے 75 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 14 ہزار 611 کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 65 نمونوں کی جانچ ہوئی ہے، جبکہ ریاست بھر میں اب تک کل 18 لاکھ 19 ہزار 198 افراد کے نمونے لیے جا چکے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سور ت میں 159، احمدآباد میں 151، وڈودرا میں 88، گاندھی نگر میں 16، بھاؤنگر میں 19، بناس کانٹھامیں 14، راج کوٹ میں 67، سریندر نگر میں2، پاٹن میں 12، امریلی میں 16، جام نگر میں 77، مہسانہ میں 14،کچھ میں 25 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔