اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات میں کورونا وائرس کے 3250 نئے کیسز کی تصدیق - گجرات میں کورونا کی تازہ صورت حال

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3250 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اسی عرصے میں 44 افرد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

corona in gujrat
گجرات میں کورونا وائرس

By

Published : May 26, 2021, 10:04 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہو رہی ہے۔ گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 9000 کو تجاوز کر چکی ہے جس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9665 ہو گئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 3250 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 722741 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9676 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 62506 ہے جس میں سے 603 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ تاہم 61903 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 491 سورت میں 226 وڈودرا میں 335 گاندھی نگر میں 43 بھاونگر میں48 بناس کانٹھا. میں 104 راجکوٹ میں 137 سریندر نگر میں 16 پاٹن میں.31 امریلی میں 96 جام نگر میں 62 مہسانہ میں 65 کچھ میں 97 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details