ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد ائیرپورٹ سے اندرا بریج تک نئی تعمیر شدہ دیوار کے پیچھے جھگیوں میں زندگی بسر کرنے والے غریبوں سے ملاقات کرنے گجرات این سی پی کے صدر شنکر سنگھ واگھیلا پہنچے۔
اس موقع پر شنکر سنگھ واگھیلا نے کہا کہ میں نے چین کی دیوار دیکھی ہے اس کے بعد آج یہ دوسری دیوار ٹرمپ کے آنے سے پہلے غریبوں کو چھپانے کے لیے کھڑی ہوئی دیکھی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے نئے نئے طریقہ آزما رہی ہے۔
بی جے پی حکومت غریبوں کو دیوار میں چھپانے کا کام کر رہی ہے ہم دیوار کے مخالف نہیں ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ ان غریبوں کو مکان دے ان کے پریشانیاں حل کرے نہ کہ ان کے ٹیکس کے پیسوں کو برباد کرے، کسان خودکشی کر رہے ہیں، جگہ جگہ پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن بی جے پی حکومت عوام کا پیسہ برباد کررہی ہے۔