اردو

urdu

ETV Bharat / city

National Harmony Conference in Ahmedabad: احمدآباد میں نیشنل ہارمنی کانفرنس کا انعقاد

آل انڈیا علماء بورڈ کی جانب سے احمدآباد کے کالوپور حج ہاؤس میں قومی یکجہتی کانفرنس National Harmony Conference کا اہتمام گیا جس میں کورونا وائرس اور علماء بورڈ میں بہترین خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی آل انڈیا علماء بورڈ گجرات کی ایک نئی بوڈی بھی تشکیل دی گئی۔

National Harmony Conference in Ahmedabad
احمدآباد میں نیشنل ہارمنی کانفرنس کا انعقاد

By

Published : Dec 15, 2021, 9:11 PM IST

مولانا محمد ارشد ندوی نے بتایا کہ آج آل انڈیا علماء بورڈ نے نیشنل ہارمنی کانفرنس کا اہتمام احمدآباد میں کیا جس کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ آل انڈیا علماء بورڈ ملک کے کونے کونے میں یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ بھارت نفرت سے نہیں چلے گا، محبت سے چلے گا۔ اس پیغام کو دینے کے لیے اگر مجھے ہندوستان کے کسی بھی کونے تک جانا پڑے تو میں جاؤں گا اور ہندوستان کے پرچم کو کبھی جھکنے نہیں دوں گا۔

ویڈیو

اسی عزم کو لے کر پورے ہندوستان میں ہم لوگوں کا دورہ ہوتا ہے اور اسی کے تحت کافی پروگرام ہم لوگ کرتے ہیں۔ اور آئندہ دنوں بہار کی طرح گجرات میں بھی ہسپتال اور اسکول آل انڈیا علماء بورڈ کی جانب سے قائم کی جائے گی۔

احمدآباد میں نیشنل ہارمنی کانفرنس کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:

Conference on Global Terrorism in Delhi: عالمی دہشت گردی بمقابلہ انسانیت کانفرنس

وہیں اس پروگرام میں شرکت کرنے والے بی جے پی لیڈر ڈاکٹر ظہیر احمد خان نے کہا کہ آل انڈیا علماء بورڈ نے اچھا کام شروع کیا ہے۔ یہ ملک کی ترقی میں بہت بڑا قدم ہے۔ اگر آل انڈیا علماء بورڈ نیشنل ہارمنی سے ملک کی 30 فیصد آبادی خاص طور سے مسلمانوں کے لیے ایجوکیشن اور ہیلتھ کو مین اسٹریم سے جوڑتا ہے تو ملک کی مزید ترقی ہوگی۔

احمدآباد میں نیشنل ہارمنی کانفرنس کا انعقاد

وہیں اس پروگرام میں آئے جمال پور علاقے کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے کہا کہ کورونا کے دور میں میں نے جو خدمات انجام دی تھی اس پر مولانا آزاد ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن میں یہ ایوارڈ میرے گجرات کے تمام کورونا واریئرس کے نام کرتا ہوں۔

احمدآباد میں نیشنل ہارمنی کانفرنس کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details