اردو

urdu

ETV Bharat / city

Mufti Shabbir Ahmad Siddiqi On Hijab: حجاب پابندی پر احمدآباد جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر احمد صدیقی کا ردعمل - ETV BHARAT URDU

کرناٹک میں حجاب پر لگائی گئی پابندی پراحمدآباد کی شاہی جامع مسجد کے امام مفتی شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ Mufti Shabbir Ahmad Siddiqi ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں جمہوری قوانین عمل میں ہیں۔ اس ملک کے قوانین نے ہر مذہب والوں کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس لئے جو لوگ آج حجاب پر پابندی لگانے کی بات کر رہے ہیں یا پابندی لگا رہے ہیں وہ جمہوریت کے خلاف ہیں۔

حجاب پابندی پراحمدآباد کے جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر احمد صدیقی کا ردعمل
حجاب پابندی پراحمدآباد کے جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر احمد صدیقی کا ردعمل

By

Published : Feb 12, 2022, 7:32 PM IST

ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کے امام مفتی شبیر احمد صدیقی Mufti Shabbir Ahmad Siddiqi نے بتایا کہ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک Democratic country ہے اور یہاں جمہوریت قوانین عمل میں ہے اس ملک کے قوانین نے ہر مذہب والوں کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کرنے کی اجازت دی ہے،اس لئے جو لوگ آج حجاب پر پابندی لگانے کی بات کر رہے ہیں یا پابندی لگا رہے ہیں وہ جمہوریت کے خلاف ہے ایسے میں ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ ملک ایک جمہوری ملک ہے اس ملک میں جمہوری قانون عمل میں ہے اور حجاب ہمارا حق ہے اسے ہم سے نہ چھینا جائے کیونکہ پردہ اسلامی خواتین پر اسلام کی روشنی میں فرض ہے جس طرح سے نماز فرض ہے اسی طرح سے پر پردہ کرنا فرض ہے۔

حجاب پابندی پراحمدآباد کے جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر احمد صدیقی کا ردعمل


انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں دیکھا دیکھی ہو سکتی ہے اور ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی حجاب پر پابندی لگائی جا سکتی ہے اس لیے میرا حکومت سے یہ مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو سیاسی نہ بنائیں بلکہ یہ ایک مسلمانوں کا شرعی و دینی مسئلہ ہے لہذٰا سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے اگر کوئی پارٹی اس مسئلے کو اٹھاتی ہے تو ہم اس سے بے زاری کا اظہار کرتے ہیں۔

اس وقت ہندوستان میں صرف اور صرف مسلمانوں کو نہیں بلکہ اسلام کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اس پہلے تین طلاق کا قانون بنایا گیا۔ جو شریعت کے خلاف تھا اور اب حجاب پر پابندی لگانے کی بات کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details