اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات: طلبا کے لیے موٹیویشنل نمائش کا اہتمام - احمدآباد کی انجمن اسلام ہائی اسکول

ریاست گجرات کے دارالھکومت احمد آباد کی انجمن اسلام ہائی اسکول میں طلبا کی تخقلیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور ان میں جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے ایک موٹیویشنل نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

motivational exhibition in ahmedabad
طلبا کے لیے موٹیو یشنل نمائش کا اہتمام

By

Published : Jan 24, 2020, 9:25 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 7:13 AM IST

اس نمائش میں خصوصی طور پر ایسے مسلم طلباء جنہوں نے مختلف شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے قوم و ملت کا نام روشن کررہے ہیں ان کی کامیابی کی سفر کے جھلکیوں پر مشتمل پوسٹر لگائے گئے ہیں، ان میں ڈاکٹر، انجینیئر، ٹیچر، سائنسداں، پولیس، آئی ایس، آئی پی ایس افسر اور مختلف شعبے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں طلبا سر فہرست ہیں۔

طلبا کے لیے موٹیو یشنل نمائش کا اہتمام

اسکول کی طالبہ کا کہنا ہے کہ 'وہ اس نمائش سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور اس نمائش نے ان زندگی میں ایک انقلاب پیدا کردیا ہے، کیونکہ اس نمائش میں لکھے گئے ایک ایک لفظ ہمارے دل و دماغ کو جھنجھوڑ نے والا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ طلباء کا کہنا ہے کہ اس نمائش کے پوسٹرز ماں باپ کی عزت کرو اور ان کی عزت کرنے کے جو پیغامات دیے گئے ہیں وہ بھی قابل تحسین ہے۔

دراصل احمدآباد کی انجمن اسلام ہائی اسکول میں وقار احمد صدیقی نے تین روزہ موٹیویشنل نمائش کا اہتمام کیا جس میں تقریباً 200 پوسٹرز لگائے گئے تاکہ طلبا کے اندر کچھ نیا کرنے کی خواہش پیدا ہو۔

اس سلسلے انجمن اسلام ہائی اسکول کے پرنسپل محمد یونس گوری نے کہا کہ' نمائش سے اسکول کے بچوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے، ان پوسٹرز میں غریبی کے باوجود کامیابی حاصل کرنے کا درس بھی دیا گیا ہے۔

تاہم نمائش کا اہتمام کرنے والے وقار احمد صدیقی نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پیغامات کو دیکھ کر بچوں کے حوصلے بڑھے اور وہ کامیابی حاصل کرکے ترقی کی منزلیں طے کریں، یہی ہمارا مقصد ہے'۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 7:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details