اردو

urdu

By

Published : May 16, 2020, 9:57 AM IST

ETV Bharat / city

گجرات میں مانسون 21 جون سے شروع ہونے کا امکان

گجرات میں ایک طرف جہاں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے تو وہیں دوسری جانب گجرات کے درجہ حرارت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ درجہ حرارت میں مزید اضافہ کی وجہ سے مسلسل گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 21 جون سے گجرات میں بارش شروع ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

Monsoon may start in Gujarat from June 21
گجرات میں 21 جون سے ہو سکتی ہے مانسون کی شروعات

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جینت سرکار نے بتایا کہ ملک کے ریاست کیرالہ میں تقریبا پانچ جون سے مانسون شروع ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے 15 سے 20 دن کے بعد جنوبی گجرات میں بارش شروع ہونے کا امکان ہے اور نرمدا میں غیر موسمی بارش شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جینت سرکار

واضح رہے کہ مانسون بھارت کے جنوب مغربی کنارے سے شروع ہوگا اور جون اور ستمبر کے درمیان تک بھارت کے ستر فیصدی حصے پر محیط ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے رواں برس اوسطاً 96% بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔

بادل

ABOUT THE AUTHOR

...view details