اردو

urdu

ETV Bharat / city

مودی نے ملک کی پہلی سی پلین سروس کی شروعات کی - اسٹیچو آف یونیٹی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات کے نرمدا ضلع کے کیوڑیا، جہاں دنیا کاسب سے اونچا مجسمہ اسٹیچو آف یونیٹی ہے، سے احمد آباد کے سابرمتی ریورفرنٹ کے درمیان پرواز کرکے ملک کی پہلی سی پلین سروس کی باقاعدہ شروعات کی۔

Modi inaugurates the country's first seaplane service
مودی نے ملک کی پہلی سی پلین سروس کی شروعات کی، خود بھی پرواز کی

By

Published : Oct 31, 2020, 5:28 PM IST

Updated : Oct 31, 2020, 6:22 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 145ویں یوم پیداٰش پر ان کے 182میٹر اونچے مجسمہ پر گلہائے عقیدت اور منوہری ایکتا پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد یہاں تالاب نمبر 3پر واقع ووٹر ایروڈروم سے پرواز کرکے اس سروس کی شروعا ت کی۔ جب وہ پہاڑیوں سے گھرے اس ہوائی اڈے سے جہاز پر سوار ہونے والے تھے اس سے پہلے انہیں عملہ کے رکن نے ایمرجنسی سیکورٹی سے متعلق معلومات دی اور انہوں نے اسے غور سے سنا۔

ویڈیو

اس سروس کے لئے ہوابازی شعبہ کی پرائیویٹ کمپنی اسپائس جیٹ 19سیٹوں والے ایک طیارہ کا استعمال کررہی ہے جس میں شروعات میں 12سیٹوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ کیوڑیا او ر احمد آباد کے درمیان تقریباً 200کلومیٹر کی دوری سڑک کے راستے کی مصافت 4گھنٹے کے بجائے صرف 45منٹ میں طرے گا۔ مرکزی حکومت کی اڑان یوجنا کے تحت شرو ع ہونے والی اس یوجنا کے لیے اسی سال جولائی میں مرکز، ریاست او ر ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے مابین سہ طرفہ معاہدہ ہوا تھا۔

اسٹیچو آف یونیٹی اور احمد آباد کی سابرمتی ندی ریورفرنٹ دونوں مسٹر مودی کے ڈریم پروجیکٹ رہے ہیں۔ سرکاری اطلاع کے مطابق شروعات میں دونوں کے مابین سی پلین سروس کے دو روزہ پھیرے رکھنے کا منصوبہ ہے اور اس کا کرایہ فی شخص 1500 روپے ایک طرف کا ہوگا۔پانی اور زمین دونوں سے پرواز کے قابل اس طیارہ کو کناڈا میں بنایا گیا ہے اور اسے اسپائس جیٹ مالدیپ سے خریدکر یہاں لایا گیا ہے۔ عام طیارہ کے مقابلہ میں کافی نیچے پرواز کرنے والے اس طیارہ کا وزن 3377کلوہے اور یہ 5570کلو وزن اٹھا سکتا ہے۔

Last Updated : Oct 31, 2020, 6:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details