کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ہر شعبہ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ وہیں سب سے زیادہ متاثر اگر کوئی ہوا ہے تو مہاجر مزدور ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث کارخانے اور معاشی سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے مہاجر مزدور اپنے آبائی وطن جانے پر مجبور ہوئے اور اس درمیان درجنوں مزدور حادثات کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔ تاہم حکومت نے مزدوروں کے لیے خصوصی ٹرین کا انتظام کیا لیکن مزدوروں کو ابھی بھی حکومت سے شکایتیں ہیں۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے احمدآباد کے سرسپور علاقے میں رہنے والے مزدوروں سے بات چیت کی جس پر انہوں نے لاک ڈاؤن کو عجلت میں لیا گیا قدم بتایا۔'
سرسپور علاقے میں پھنسے مزدوروں کا تعلق اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور کرناٹک سے ہے جو کارخانوں میں سلائی ہینڈورک اور گارمینٹ فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ تمام مزدور یہیں پھنس کر رہ گئے۔