'مہا' طوفان بحیرہ عرب کے ویلراول سے محض660 کلو میٹرہی دور ہے، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 6 نومبرکو گجرات میں'مہا' طوفان کی رفتار میں تبدیلی آئے گی اورساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کے ساحل سمندر دیو اور پوربندر کے درمیان مہا طوفان گزر سکتا ہے، 6 نومبر کی شام گجرات ساحل سے 'مہا' سائکلون ٹکرا سکتا ہے۔
جس کی وجہ سے پور ےگجرات میں 6 اور 7 نومبر کو شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سات گجرات شمالی وسطی ، وسطی گجرات اور جنوبی گجرات میں بارش ہوگی۔
تاہم وسط کے کچھ علاقوں میں بارش میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ہوا کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز چلنے کا امکان ہے یہاں تک کہ عام حالات میں بھی ہوا کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹے ہوگی۔