احمد آباد کے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کلیم احمد کو اپنے آٹو رکشہ کی لون بھرنا بے حد مشکل ہوگیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے کلیم احمد سے اس کی پریشانی پوچھی تو انہوں نے کہا کہ جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے تب سے ہماری پریشانیاں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں ہمارا پرسان حال کوئی نہیں ہے، ہم نے لون پر رکشہ لیا تھا ہر مہینے پانچ ہزار کا ہفتہ بھرتے تھے اور اب لاک ڈاؤن کے دوران بھی بار بار بینک سے فون آ رہے ہیں کہ آپ کو ای ایم آئی بھرنا ہوگا آپ کو ہفتہ بھرنا ہوگا ورنہ آپ کی رکشہ ضبط کرلی جائے گی آپ سے جرمانہ وصولہ جائے گا۔ لیکن ہمارے پاس کھانے کے لئے اور گھر چلانے کے لئے پیسے نہیں ہیں تو ہم کیسے اپنے رکشے کی لون بھریں؟
لاک ڈاؤن: آٹو والا ای ایم آئی کیسے بھرے؟
کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ روز کما کر کھانے والے افراد متاثر ہوے ہیں۔ ان متاثرین میں بڑی تعداد آٹو رکشہ ڈرائیور کی بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب سے لاک ڈاؤن ہوا تب سے ہمارا رکشہ ایک جگہ کھڑا ہے ایک روپے کی آمدنی نہیں ہو پائی ہے، بڑی مصیبت سے ہم اپنا پیٹ پال رہے ہیں کچھ لوگوں کی مدد سے گھر چل رہا ہے کھانے پینے کے لالے پڑ گئے ہیں اور کمانے کا ذریعہ کچھ بچا نہیں ہے، اور حکومت لاک ڈاؤن بڑھاتی جارہی ہے ایسے میں ہم کیسے اپنی زندگی بسر کریں اب تک ہم نے ساٹھ، ستر ہزار روپے اپنے آٹو رکشہ کی لون بھری ہے، لیکن پونے دو لاکھ کا یہ رکشہ لون ایسے مشکل وقت میں ہم کیسے بھریں یہ ہمارے لئے ایک بہت بڑا سوال کھڑا ہوگیا ہے۔
کلیم احمد کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہمارے لیے کوئی قدم اٹھائے، ہمیں کسی طرح کی مدد دے تاکہ ہم دوبارہ اپنے رکشے چلا سکیں کچھ کما سکیں اور اپنا لون بھر سکیں۔