گجرات کے متعدد شہروں احمد آباد ،وڈودرا، جام نگر بہاولنگر میں رات کے وقت آوارہ مویشیوں کے گھومنے کا ایک بڑا مسئلہ رہتا ہے ۔ہے جس کے لئے گجرات ہائی کورٹ نے بھی ریاستی حکومت کو اقدام اٹھانے کی ہدایت دی تھی۔ جس پر گجرات حکومت نے ہائی کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ وہ اس سلسلے میں سخت قوانین لائے گی. ایسے میں گزشتہ روز گجرات اسمبلی میں کیٹل کنٹرول بل کو منظور کر لیا گیا۔اس بل کے تحت شہری علاقوں میں بڑی تعداد میں مویشیوں کو رکھنے ان کے دیکھ بھال کی ذمہ داری کو بھی کو بھی یقینی پر زور دیاجائیگا۔ Gujarat Assembly Passes Bill to Regulate stray Cattle in Urban Areas
اس تعلق سے گجرات اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پریش دھانانی نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی گائے اور بھینس رکھنے کا لائسنس حاصل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بل پاس ہونے کے باوجود حالات نہیں بدلینگے۔
اس معاملے پر کانگریس کے رکن اسمبلی ویرجی تھمرنے اسمبلی میں بل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ مویشیوں کے لئے جو بل لایا گیا ہے اس کی وجہ سے مویشی پالنے والوں کو کافی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ بی جے پی کشمیر فائل کے لیے آنسو بہا رہی ہے تو کانگریس کے لیڈر سی جے چاوڑا اور دوسرے اراکین نے اسمبلی گائے کے لیے آنسو بہا رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ سال 2014 کے بعد ملک بیف مٹن کی برآمد میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اگر یہ بل نافذ ہوتا ہے تو اس سے بی جے پی کا زوال شروع ہو جائے گا.
گجرات اسمبلی میں کانگریس کے ایم ایل اے بلدیو جی ٹھاکر نے کیٹل کنٹرول پر پر بحث کے دوران کہا کہ گزشتہ ستائیس سالوں میں پہلی بار گائے کے حوالے سے ایسا ہوا ہے، 27 سالوں تک مذکورہ قانون کی ضرورت کیوں نہیں پڑی؟ اس معاملے پر گجرات کے وزیر قانون راجندرترویدی نےکہا کہ 2017 میں گجرات ہائی کورٹ میں مذکورہ معاملہ کے متعلق عرضی دائر کی گئی تھی ،اسی کے پیش نظر اس بل کو پاس کیا گیا ہے۔