احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ذریعے بارہ برس سے کانکریہ کارنیوال کا انعقاد مسلسل کیا جارہا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ کانکریہ کارنیوال احمد آباد کا سب سے قدیم مشہور اور تاریخی کارنیوال ہے۔
اس کارنیوال کے پرکشش منظر سے لطف اندوز ہونےملک بھر سے لوگ پہنچتے ہیں، اس موقع پر لوگوں نے نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی۔
25 دسمبر تا 31 دسمبر تک ہر برس کانکریہ میں ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام کیے جاتے ہیں اور عوامی دلچسپی کے لیے ہر طرح کے انتظامات بھی کیے جاتے ہیں۔
لوگوں کو کانکریہ سے لطف اندوز کرانے کے لیے سب سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹ مختلف جھولے اور مختلف پروگرام کے ساتھ ساتھ کانکریہ گھومنے کے لئے اٹل ایکسپریس ٹرین کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جس میں بیٹھ کر لوگوں نے اس کانکریہ کارنیوال کی سیر کر کے نئے سال کا جشن منایا۔