اردو

urdu

ETV Bharat / city

سفرِ وراثت میں احمدآباد کے تاریخی سرخیز روضہ کا سفر - Ahmed Shah Army

احمدآباد میں شروع کیے گئے سفرِ وراثت کے تحت تاریخی سرخیز روضہ پہنچ کر اس کی تاریخ سے لوگوں کو روشناس کرایا گیا۔ 1145 میں سرخیز روضہ کا تعمیراتی کام اعظم و معظم خان نے شروع کیا تھا۔ جو 1451 میں پوری طرح بن کر تیار ہوا تھا۔

gj_ahd_01_sarkhez roza safre wirasat_special story_7205053
gj_ahd_01_sarkhez roza safre wirasat_special story_7205053

By

Published : Aug 31, 2021, 12:31 PM IST

Updated : Aug 31, 2021, 1:27 PM IST

احمد آباد، ہندوستان کی ریاست گجرات کا سب سے بڑا شہر اور ہندوستان کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ دُنیا میں سب سے تیز رفتار سے ترقی کرنے والا تیسرا شہر ہے۔ یہ شہر دریائے سابرمتی کے کنارے آباد ہے۔ شہر کو احمد نامی چار بزرگوں نے سلطان احمد شاہ کی ایما پر اس کی بنیاد قائم رکھی۔

ویڈیو دیکھیے۔

ساتھ ہی احمدآباد شہر میں موجود مختلف تاریخی عمارتوں کی وجہ سے احمدآباد شہر کو ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ حاصل ہے، ان میں سے ایک ہے احمدآباد کا تاریخی سرخیز روضہ، جس کا دورہ وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر فلمی دنیا کے بگ بی امیتابھ بچن نے بھی کیا ہے۔

تاریخی سرخیز روضہ کی تصویر

احمدآباد کا سرخیز علاقہ جہاں حضرت شیخ احمد کھٹو گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا روضہ مبارک موجود ہے جسے عام طور سے سرخیز روضہکہا جاتا ہے۔ اس وراثت کی تاریخ کو عوام تک پہنچانے کے لیے ایسوسی ایشن آف مسلم انٹلیکچول اور احمد شاہ آرمی کی جانب سے سرخیز روضہ کی ہیریٹیج والک سفر وراثت پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے تحت لوگوں کو تاریخی جگہوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا جاتا ہے۔

تاریخی سرخیز روضہ کی تصویر

اس بارے میں سرخیز روضہ کمیٹی کے چیئرمین ابرار علی سید نے احمدآباد کے سرخیز روضہ کو ایتھنز کے ایکرو پولس سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ احمدآباد کے ایکرو پولس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 1145 میں سرخیز روضہ کا تعمیراتی کام اعظم و معظم خان نے شروع کیا تھا۔ جو 1451 میں پوری طرح بن کر تیار ہوا تھا، اسی سرخیز روضہ میں سلطان احمد شاہ بادشاہ کے دوست اور احمدآباد کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ایک حضرت شیخ احمد کھٹو گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ رہتے تھے۔ سرخیز روضہ میں ہی ان کا مزار بھی موجود ہے، ہم اس کا رکھ رکھاؤ کرتے ہیں اور اس تاریخی وراثت کو مزید ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کررہے ہیں۔

تاریخی سرخیز روضہ کی تصویر

مزید پڑھیں: احمدآباد کی کامیاب کاروباری خاتون کی کہانی


سفر وراثت پروگرام کے آرگنائزر گل معین کھوکھر نے کہا کہ احمدآباد کی تاریخی وراثت کے بارے میں عوام کو معلومات فراہم کرنے اور اس کی حفاظت کرنے کے مقصد کے تحت سفر وراثت پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں آج ہم نے سرخیز روضہ کی زیارت کی۔

تاریخی سرخیز روضہ کی تصویر

واضح رہے کہ سرخیز روضہ عالمی ورثہ ہے پوری دنیا سے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں، احمدآباد کا سرخیز علاقہ جہاں حضرت شیخ احمد کھٹو گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا روضہ مبارک موجود ہے اسے اب ڈاک ٹکٹ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ سرخیز روضہ فن ثقافت اور فن نقاشی کا اہم نمونہ ہے۔ جو گجرات کا سب سے شاندار تاریخی مقام ہے، جہاں پوری دنیا سے لوگ سیر و تفریح کرنے آتے ہیں، اس لیے ہم نے یہاں کا سفر کیا اور سرخیز روضہ کی تاریخی اہمیت و خصوصیت کے بارے میں ہمارے ساتھ شامل سبھی لوگوں کو جانکاری دی۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات: 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارش کا امکان

Last Updated : Aug 31, 2021, 1:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details