اردو

urdu

ETV Bharat / city

احمد آباد: نابینا ڈاکٹرز کا جذبۂ خدمتِ خلق - ور فزیو تھراپی سنٹر کا افتتاح

انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا عین سعادت ہے اور یہ بات باعث فخر ہے کہ ہمارے سماج میں ایسے افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں جو خدمت خلق کا کام ایک مشن اور جذبے سے کرتے ہیں۔

Inspiration: Ahmedabad's Physiotherapy center, operated by specially abled doctors
Inspiration: Ahmedabad's Physiotherapy center, operated by specially abled doctors

By

Published : Oct 18, 2020, 12:55 PM IST

ڈاکٹر شعیب قریشی جو احمدآباد کے جوہاپورا علاقے میں نابینا افراد اور عام مریضوں کے لیے نور فزیو تھراپی سینٹر اور 'ڈیس ایبل نالج ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ' ٹرسٹ کی شروعات کرکے اس کی شاندار مثال پیش کی ہے۔ جہاں بے حد کم فیس میں علاج کا نظم ہے۔

ویڈیو

اس کے علاوہ سنٹر کے زیر انتظام نابینا طالب علموں کے لیے احمدآباد میں ہی مدرسۃ النور القرآن کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے جہاں نابینا طالب علموں کے لیے علم دین کا خصوصی نظم ہے۔ ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے مدرسہ بند ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ' وہ احمدآباد کے 'بلائنڈ پیپل ایسو سی ایشن' سے فزیو تھراپی کی تعلیم حاصل کی، انہوں نے فزیو تھراپی میں ڈپلوما بھی کیا اور 7 سالہ مشق کے بعد 7 ستمبر 2020 کو اپنا خود کا کلینک نور فزیو تھراپی سنٹر کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ' وہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سنٹر کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' وہ نابینا ڈاکٹر کو تربیت دے کر انہیں خود کفیل بنانے کے لیے بھی کوشش کر رہے ہیں۔

اس موقعے پر نور فزیو تھراپی سنٹر میں علاج کرانے والے ایک مریض ظفر اللہ خان کا کہنا ہے کہ' میرے ہاتھ کا آپریشن ہوا تھا اور ہاتھ اٹھانے میں کافی دقت ہورہی تھی، کندھا فریز ہونے لگا تھا، لیکن اب یہاں کے علاج سے میری تکلیفوں میں راحت ہے۔ یہاں کے نابنیا ڈاکٹرز آسانی اور بہتر طریقے سے ہمارا علاج کررہے ہیں ورزش کرا رہے ہیں جو پرائیویٹ اور مہنگی کلینک میں ممکن نہیں تھا۔ اب میرا ہاتھ آہستہ آہستہ اٹھنے لگا ہے اور ان کے علاج سے ہمیں کافی راحت ملی ہے۔

واضح رہے کہ نور فزیو تھراپی سینٹر میں چار نابینا ڈاکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، یہاں مستورات کے لیے بھی مخصوص انتظامات ہے۔ مستورات کا علاج خاتون ڈاکٹر کرتی ہے۔

مستورات کا علاج کرنے والی نابینا ڈاکٹر کوکڑیا تخو نے ای ٹی وی بھارت اردو کو بتایا کہ' انہیں بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا کچھ بننے کی چاہ تھی اس لیے انہوں نے 'بلائنڈ پیپل ایسوسی ایشن' سے ان فزیو تھراپی میں ڈپلوما کیا اور آج نور فزیو تھراپی سینٹر خدمت کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ' ان کے کام سے سبھی خوش ہیں۔

ایک نابینا خاتون شبانہ نے کہا کہ چلتے وقت میری ایڑیوں میں تکلیف تھی جس پر میں نے یہاں علاج کرنے کا فیصلہ کیا اور یہاں کے علاج سے مجھے کافی راحت ملی ہے۔

نابینا ڈاکٹر شعیب قریشی کی یہ پہل لوگوں کو کافی متاثر کر رہی ہیں اور بڑی تعداد میں نابینا افراد یہاں اپنا علاج کرانے پہنچ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details