گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 9000 کو تجاوز کر چکی ہے جس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9269 ہو گئی ہے گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 افرد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس 6447 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 660489 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9557 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کل 766201 نئے معاملے درج ہو چکے ہیں۔