احمدآباد کے ریور فرنٹ پر ہمیشہ ایک سے بڑھ کر ایک پرگروام اور 'ہنر ہاٹ' کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔
رواں برس بھی 7 دسمبر تا 15 دسمبر 2019 تک ایک شاندار ہنر ہاٹ کا اہتمام وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا افتتاح مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کیا۔
واضح رہے کہ 'ہنر ہاٹ' بھارتی دیسی دستکاری - کاریگری کی ختم ہورہی شاندار وراثت کو دو بارہ سے زندہ کرنے کی ایک مضبوط کوشش ہے۔
احمد آباد سابرمتی ریور فرنٹ میں منعقد 'ہنر ہاٹ' کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ 'ہنر ہاٹ' سے کاریگروں کے ہنر کو حوصلہ ملا ہے اور خواتین کے ساتھ ہزاروں دستکاروں اور کاریگروں، جیسے باورچی اور ان سے وابستہ افراد کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔'
مسٹر نقوی نے کہا کہ 'وزارت برائے اقلیتی امور نے ملک کے مختلف حصوں میں 100 'ہنر مراکز' کو منظوری دے دی ہے۔ ان میں دستکاری، کاریگری، روایتی باورچیوں کو موجودہ تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی۔'
اگلے 5 برسوں میں، 'ہنر ہاٹ' کے ذریعہ مودی حکومت لاکھوں کاریگروں، دستکاروں، شلپ کاروں اور روایتی باورچیوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔
اس ہنر ہاٹ میں دستکاری اور ہینڈلوم کی شاندار مصنوعات آسام، آندھراپردیش، گجرات، کیرالہ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، پنجاب، راجستھان، یوپی، مغربی بنگال، بہار، منی پور، تلنگانہ، تمل ناڈو وغیرہ ریاستوں سے لائے گئے ہیں۔