اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملک سے غداری کے معاملے میں ہاردک پٹیل گرفتار

گجرات میں احمدآباد کی ایک عدالت نے ملک سے غداری کے معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد کانگریس میں شامل ہوچکے 'پاٹیدار آرکشن آندولن کمیٹی' کے سابق کنوینر ہاردک پٹیل کو آج پولس نے گرفتار کر لیا۔

ملک سے غداری کے معاملے میں ہاردک پٹیل گرفتار
ملک سے غداری کے معاملے میں ہاردک پٹیل گرفتار

By

Published : Jan 18, 2020, 11:44 PM IST

اسسٹنٹ پولس کمشنر راج دیپ جھالا نے یو این آئی کو بتایا کہ ہاردک کو احمدآباد ضلع کے ویارمگام تعلقہ، جو ان کا آبائی علاقہ بھی ہے، کو ہانسل پور چوراہے سے گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے آج رات کرائم برانچ کی لاک اپ میں رکھا جائے گا اور کل چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے جج کی رہائش گاہ پر پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عدالت نے سماعت کے دوران مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے وارٹ جاری کیا ہے۔

یہ معاملہ 25 اگست 2015 کو یہاں جی ایم ڈی سی میدان میں ہوئے بڑے پاٹیدار آرکشن حامی ریلی کےبعد پوری ریاست میں توڑپھوڑ اور تشدد کےسلسلے میں یہاں کرائم برانچ نےاسی سال اکتوبر میں معاملہ درج کیا تھا۔

اس میں کئی سرکاری بسیں، پولس چوکیوں اور دیگر سرکاری جائیدادوں میں آگ لگائی گئی تھی اور اس دوران پولس اہلکاروں سمیت درجن بھر لوگ مارے گئے تھے جن میں کئی پولس فائرنگ کے وجہ سے مارےگئےتھے۔

پولس نے چارج شیٹ میں ہاردک اور ان کےحامیوں پر منتخب حکومت کو گرانے کےلئےتشدد پھیلانے کی سازش رچنے کا الزام لگایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details