اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق ریاست گجرات میں پہلی مرتبہ اتنے زیادہ کیسز ایک ساتھ درج کیے گئے ہیں، جس میں سے 153 صرف احمدآباد میں درج کیے گئے ہیں۔
گجرات میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 308 ہوئی ریاستی محکمہ صحت کی پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر جینتی روی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس کے بڑھتی تعداد کے تعلق سے جانکاری دی اور کہا کہ کورونا کے تیزی سے معاملے بڑھ رہے ہیں ہمیں کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
تاہم اس کے لیے ہاٹ سپاٹ بھی بنائے گئے ہیں اور کورونا متاثر علاقوں میں کلسٹر کردیا گیا ہے، اس تعلق سے اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک گجرات میں 308 مثبت کیسز ہوچکے ہیں اور 19 افراد ہلاک ہیں، احمدآباد، سورت اور بھاونگر، وڈودرا، جام نگر، پہنچ مہال، پاٹن جیسے شہروں میں کورونا کے سبب 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور گجرات میں 46 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد شہر در شہر کچھ اس طرح ہیں، احمد آباد میں کورونا کے 153 مثب ت کیسز ہیں، وہیں سورت میں 24، راجکوٹ میں 18 وڈودرا میں 38 گاندھی نگر میں 14 کچھ میں چار بھاو نگر میں 22 مہسانہ میں دو گیر سومناتھ میں دو پوربندر میں تین پنچ مہال میں ایک پاٹن میں 14 چھوٹا دے پور میں دو جام نگر، مورہی، آنند ساہر کھانا داہود میں ایک ایک، جبکہ بھروچ میں چار کیسز سامنے آئے ہیں
وہیں ریاست کے ان شہروں میں کورونا مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے، احمد آباد میں چھ سورت میں چار بھاو نگر میں دو وڈودرا میں دو پنچ مہال، جام نگر، پاٹن اور گاندھی نگر میں ایک ایک افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
ریاست میں اب تک کل 12 ہزار 352 افراد کو قرنطین کیا جا چکا ہے، جس میں سے 418 افراد کے خلاف قرنطین کی پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وہیں ریاست بھر کے کل 6،738 افراد کا لیباریٹری چیک اپ کرایا گیا ہے، جس میں سے 308 مثبت اور 6154 منفی معاملے درج کیے گئے ہیں، تاہم فی الحال 102 ٹیسٹ کی رپورٹ آنی باقی ہے۔
اس کے علاوہ اب تک 30 مریضوں کو کو اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے، احمدآباد کے آٹھ علاقوں کو کورونا کی وجہ سے قرنطین نشان زد کر کیا گیا ہے۔