شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر کی مخالفت میں مظاہرے کے دوران گجرات احمدآباد شہر کے مسلم اکثریتی شاہ عالم علاقے میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں پولیس نے 15 اور لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس کے ساتھ اس معاملے میں اب تک پولیس نے تقریبا 64 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
اسپیشل پولیس کمشنر اجے تومر نے بتایا کہ حراست میں لیےگئے 15 لوگ تشدد اور پتھراؤ میں براہ راست شامل تھے۔
واضح رہے کہ 19 دسمبر کو بغیر اجازت کے ریلی نکال رہے لوگوں کو پولیس نے جب روکنے کی کوشش کی تو پرتشدد مظاہرے ہوئے۔
مزید پڑھیں: سوچھ بھارت: ایک خواب ، ایک افسانہ
پتھراؤ میں پولیس ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سطح کے افسران سمیت 26 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔اس دوران زخمی ایسن پور تھانے کے انسپکٹر جے ایم سولنکی نے 50 نامزد اور 5000 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، مذکورہ واقعہ کے کئی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئے تھے