احمدآباد میں واقع ایف ڈی ہائی اسکول کی پرنسپل انیسہ شیخ نے کہا کہ 'ہماری اسکول میں اردو اور گجراتی میڈیم کے طلبا پڑھتے ہیں۔ امسال اس اسکول کے 362 طلبا نے دسویں کے امتحان میں شرکت کی تھی جس میں سے 329 طلبا کامیاب ہوئے ہیں اور ریاستی سطح پر اسکول کا نتیجہ 90.88 فیصد رہا جبکہ اردو میں سب سے بہترین رزلٹ 96.6 فیصد درج کیا گیا ہے'۔
گجرات: دسویں کے نتائج میں مسلم طلبا کی کامیابی - Muslim student passed in 10 board exam
گجرات سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ (جی ایس ای بی) کی جانب سے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں احمدآباد کی ایف ڈی ہائی اسکول کے طلباء نے اس بار بھی دسویں جماعت میں شاندار کامیابی درج کی۔
اس کے علاوہ دسویں کے امتحانات میں اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات نے کہا کہ 'ہم نے آج ان لائن اپنے نتائج دیکھے۔ ہم بہت خوش ہیں۔ ہماری محنت رنگ لائی اور ہم آگے بھی خوب پڑھائی و محنت کر بڑے عہدے پر فائز ہونا چاہتے ہیں۔ اپنے اسکول و والدین کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں'۔
واضح رہے کہ گجرات میں دسویں بوروڈ کے امتحانات 5 مارچ سے 17 مارچ کے درمیان ہوئے تھے۔ ایسے میں امسال دسویں جماعت میں 60.64 فی صد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابل اس سال 6.19 فیصد کم رزلٹ آیا ہے۔