اردو زبان و ادب کو فروغ دینے میں صحافت اور رسائل کا اہم کردار رہا ہے، فی الحال گجرات میں اردو اخبار Urdu News Paper in Gujarat کی اشاعت نہ کے برابر ہے لیکن گجرات سے اردو رسائل کی اشاعت ضرور ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک رسالہ سابر نامہ Sabar Nama ہے۔ جو گجرات اردو ساہتیہ اکادمی Gujarat Urdu Sahitya Academy گاندھی نگر سے 1985 سے اشاعت کیا جا رہا ہے اور قارئین اردو کی پیاس بجھا رہا ہے۔ لیکن سال 2018 کے بعد سے اب تک سابر نامہ شائع نہیں ہونے سے اردوداں طبقے میں مایوسی ہے۔
گجرات ساہتیہ اکادمی مختلف زبانوں میں ادبی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ جس میں خاص طور سے اردو ادب کے لیے گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر خدمات انجام دے رہی ہے۔ گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر میں قائم ہونے کے بعد 1985 میں سابر نامہ رسالہ Sabar Nama پہلی مرتبہ منظر عام پر آیا تھا اس کے بعد سے اب تک تقریباً 16 مرتبہ سابر نامہ کی اشاعت ہو چکی۔
اس تعلق سے احمدآباد کی پیر محمد شاہ لائبریری اینڈ ریسرچ سینٹر Pir Muhammad Shah Library and Research Center کے ڈائریکٹر محی الدین بمبے والا نے کہا کہ گجرات ساہتیہ اکادمی Gujarat Sahitya Academy قائم ہونے کے بعد ہم نے چاہا کہ ہمارے گجرات سے بھی ایک رسالہ شائع کیا جائے جو اردو اکادمی کی ادبی کارگزاریوں کا ترجمان ہوں اور 1920 میں گجرات ودھیا پیٹھ سے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ایک پرچہ نکالا، جس کا نام 'سابرمتی' تھا اسی نام سے اس اردو رسالہ کا نام" سابر نامہ" رکھا گیا۔