گجرات: غیاث الدین شیخ نے یوگی مہاراج ہسپتال کو 50 لاکھ کا گرانٹ فراہم کیا - گجرات میں رکن اسمبلی کو 1.25 کروڑ کی گرانٹ
گجرات میں رکن اسمبلی کو اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کے لئے 1.25 کروڑ کا فنڈ حاصل ہوتا ہے اس میں سے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے 50 لاکھ روپے یوگی مہاراج ہسپتال کے لئے مختص کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے احمدآباد کی لوکھنڈوالا ہسپتال میں 50 لاکھ روپے فراہم کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔
Yogi Maharaj Hospital
ریاست گجرات کے احمدآباد کے دریاپور رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے احمدآباد کے شاہی باغ میں واقع بوچاسڑواسی اکشس پروشوتل سوامی نارائن سنستھا (بی اے پی ایس) کے زیر انتظام یوگی جی مہاراج ہسپتال کو اپنے ایم ایل اے کی گرانٹ سے 50 لاکھ کی امداد دی ہے۔ اس گرانٹ کا استعمال وینٹی لیٹر مشین، بائپپ مشین ، ملٹی پارا میٹر، اور ڈائلسس مشین کی خریداری کے لیے کیا جاے گا۔ قومی اتحاد کی اس پہل کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔