واضح رہے کہ رواں برس گجرات سے سفر حج پر جانے والے تقریبا 8 ہزار عازمین 20 جولائی سے احمدآباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔
گجرات: 20 جولائی سے روانہ ہوگا عازمین حج کا قافلہ - جولائی سے روانہ ہوگا عازمین حج کا قافلہ
ریاست گجرات سے رواں برس سفر حج کے لیے جانے والے عازمین کا پہلا قافلہ 20 جولائی سے روانہ ہوگا، جبکہ گجرات سے جدہ کے لیے 21 فلائٹز روانہ ہوں گی۔
فائل فوٹو
اس تعلق سےمعلومات دیتے ہوئے گجرات حج کمیٹی کے سیکریٹری آر آر منصوری نے کہا کہ بیس جولائی سے احمدآباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے تمام عازمیں بذریعے ائیر انڈیا کے حج کے لیے روانہ ہوں گے۔
تاہم اس 21 جولائی کو سب سے زیادہ پانچ فلائٹیز احمد آباد سے روانہ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس تقریبا 81 سو عازمین حج کے تمام طرح کے انتظامات گجرات حج کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔
Last Updated : Jun 29, 2019, 11:04 PM IST