الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا لیکن گجرات کے آٹھ اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد یہ قیاس آرئیاں کی جارہی ہے کہ کیا کورونا کے بحران کے دوران گجرات کی ان 8 نشستوں پر فی الحال ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے؟۔
دراصل بہار اسمبلی انتخابات کے تعلق سے الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر سنل اروڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ گجرات کے آٹھ نشستوں ہونے والے ضمنی انتخابات کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لیکن 29 ستمبر اس سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوگئی جس میں یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ آیا گجرات کے ان آٹھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرنا ہے یا نہیں۔ میٹنگ کے بعد ہی اس پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔'