اردو

urdu

ETV Bharat / city

دریاپور میں بی جے پی آئے گی تو عوام کے مسائل دور کرے گی: عمر خان

احمدآباد کا دریاپور علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے، یہاں کے ایم ایل اے بھی مسلم ہیں لیکن اب تک دریاپور علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور اب 2022 میں گجرات میں اسمبلی انتخابات بھی آنے والے ہیں، جس کے لیے تیاری بھی شروع کردی گئی ہیں۔ ایسے می‍ں دریاپور میں بی جے پی کا قبضہ جمانے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

umar khan
عمر خان

By

Published : Aug 31, 2021, 7:37 PM IST

ایسے می‍ں بی جے پی مائناریٹی سیل گجرات کے رکن عمر خان نے دریاپور کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے دریاپور حلقے کے لوگ کمیونٹی ہال کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کمیونٹی ہال نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو روڈ یا راستوں پر مختلف پروگرام کرنے پڑتے ہیں۔ شادی کے فنکشن میں تو ٹریفک جام ہوجاتا ہے اور کسی بھی پروگرام میں بہت سارے دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دریاپور علاقے میں غریب اور متوسط کے لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ چھوٹے پروگرام کے لیے روڈ بند کرنا پڑتا ہے اور ریاستوں پر پروگرام کیے جاتے ہیں یہ دیکھ کر بھی اچھا نہیں لگتا اس کے لیے دریاپور کے عوام ایک کمیونٹی ہال کا مطالبہ کر رہی ہے۔

اس معاملے کے لئے دریاپور کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ کے پاس بھی لوگ گیے ہیں۔ انہوں نے بھی حکومت سے درخواست کی تھی لیکن اب تک یہاں پر کمیونٹی ہال تعمیر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دریاپور میں کمیونٹی ہال کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا بہت بڑا مسئلہ ہے اس کے ساتھ ہی غیر قانونی قبضے کا بھی مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اینٹی سوشل ایکٹیویٹی بہت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے لیکن اس کے خلاف کسی طرح کا قدم نہیں اٹھایا جاتا ہے۔ دریا پور کی عوام سارے مسائل سے نجات چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:

گجرات میں بارش سے موسم خوشگوار

انہوں نے مزید کہا کہ اگر 2022 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا نمائندہ دریاپور سیٹ سے جیتتا ہے تو دریاپور کے ہر مسائل حل ہوں گے اور عوام کو ان کی ضروریات اور بنیادی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہاں کمیونٹی ہال تعمیر کیا جائے گا لیکن دریا پور میں اس کے لیے بدلاؤ لانا بہت ضروری ہے اور بدلاؤ بی جے پی کے آنے سے ہی ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details