اردو

urdu

ETV Bharat / city

’فاروقی کے انتقال سے اردو ادب میں خلا کی تلافی ممکن نہیں‘ - اردو تنقید

اردو ادب کے مشہور نقاد اور ناول نگار پروفیسر شمس الرحمن فاروقی کے گزشتہ روز انتقال سے اردو دنیا میں رنج و غم کا ماحول ہے۔

’فاروقی کے انتقال سے اردو ادب میں پیدا ہوئے خلا کی تلافی ممکن نہیں‘
’فاروقی کے انتقال سے اردو ادب میں پیدا ہوئے خلا کی تلافی ممکن نہیں‘

By

Published : Dec 26, 2020, 3:31 PM IST

شمس الرحمن فاروقی سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ریاست گجرات کے اردو ادیب غلام محمد انصاری نے کہا کہ شمس الرحمن فاروقی کے انتقال سے اردو ادب میں کبھی نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے شمش الرحمن فاروقی کی اردو تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا: ’’تنقید کے حوالے سے اردو ادب میں کئی نقاد موجود ہیں، تاہم فاروقی صاحب کا اس صنف میں کوئی ثانی نہیں۔‘‘

’فاروقی کے انتقال سے اردو ادب میں پیدا ہوئے خلا کی تلافی ممکن نہیں‘

انصاری نے مزید کہا کہ شمس الرحمن فاروقی نے اردو کی ہمہ جہت خدمت کی ہے؛ فکشن، تنقید، افسانوں اور مضامین کے ذریعے انہوں نے اردو ادب کو ہمشیہ فروغ دیا اور پورے عالم میں اپنا لوہا منوایا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پوری دنیا میں اردو کی نمائندگی ایک نقاد کی حیثیت سے اگر کوئی کر رہا تھا تو وہ شمش الرحمن فاروقی تھے۔ انہوں نے کہا: ’’جس طرح پاکستان میں جمیل جالبی نے اردو ادب کی بے پناہ خدمت کی ہے اسی طرح ہندوستان میں شمش الرحمن فاروقی نے ہمہ جہت شخصیت کے طور پر اردو ادب میں بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details