اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات کے تمام ثانوی اسکولز میں یکم ستمبر سے آف لائن کلاسیز شروع - Director Primary Education Gujarat

طویل انتظار کے بعد گجرات سرکار نے اپر پرائمری اسکولز کو یکم ستمبر سے آف لائن کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے بعد طلبہ اب اسکول پہنچ کر پڑھائی کر سکیں گے۔

gj_ahd_01_primary schools off line class reopen_av_7205053
students

By

Published : Aug 28, 2021, 1:02 PM IST

احمد آباد:گجرات کے اپر پرائمری اسکولوں کو اپنے معمول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن کے دفتر نے لیا ہے۔

اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست کے پرائمری اور اپرپرائمری اسکولز میں آن لائن تعلیم دی جا رہی تھی۔ اب حکومت نے اپر پرائمری اسکولز میں آف لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے بعد یکم ستمبر سے گجرات کی تمام اپر پرائمری یعنی ثانوی اسکولز کا وقت پہلے کی طرح باقاعدہ کیا جائے گا اور اسکولز میں بچوں کو براہ راستتعلیم دی جائے گی۔

سرکار کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر
گجرات کے پرائمری اسکولز کا نیا تعلیمی سیشن کا آغاز 7 جون 2001 سے شروع ہو چکا ہے۔ نئے سمسٹر کے آغاز کے ساتھ ہی پرائمری اسکولوں میں کورونا کے حالت کی وجہ سے آن لائن تعلیم جاری رکھی گئی تھی۔
پرائمری اساتذہ کی مختلف ایسوسی ایشنز نے حکومت کے سامنے آن لائن ٹیچنگ شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ کچھ سرکاری اور ضلع پنجایت کارپوریشن کی ملکیت والے پرائمری اسکول صبح کی شفٹ میں چل رہے تھے اور کچھ دوپہر کی شفٹ میں چل رہے تھے۔ ایسے میں اساتذہ اور طلبا کو صبح کی وقت تعلیم حاصل کرنے کی سہولت کے لیے تمام اسکولوں کا وقت صبح رکھنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ریاست کے پرائمری اسکولوں کو ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن کے دفتر نے 31 اگست تک صبح کی شفٹ میں چلانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: Mob Attack: دیواس میں بھی اندور جیسا ہجومی تشدد کا واقعہ


ایسے میں اب گجرات حکومت نے جماعت 6 سے 8 کے پرائمری اسکولوں کا آف لائن تعلیم تعلمی کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹر آف پرائمری ایجوکیشن کے دفتر سے کی جانب سے جاری سرکلولر کے مطابق ریاست کے تمام اپر پرائمری اسکولوں کو یکم ستمبر سے آف لائن تعلیم شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details