اردو

urdu

ETV Bharat / city

تبلیغی جماعت کے لوگوں کو ’کورونا دہشت گرد‘ کہنے پر مقدمہ درج

ملک بھر میں کوروناوائرس کو تبلیغی جماعت سے جوڑنے اور مذہبی منافرت کے متعدد واقعات سامنے آرہے ہیں۔

fir nizamuddin
تبلیغی جماعت کے لوگوں کو ’کورونا دہشت گرد‘ کہنے پر مقدمہ درج

By

Published : Apr 13, 2020, 5:59 PM IST

ملک بھر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے وہیں اس دوران بعض عناصر اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے میں مشغول ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹز پر تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو ’’کورونا دہشت گرد‘‘ قرار دینے پر راجولا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

کورونا وائرس کو ایک مخصوص طبقے کے ساتھ جوڑنے سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ متنازع پوسٹس سے متعلق راجولا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا تھا ’’تبلیغی جماعت کے ٹیررسٹ (دہشت گرد) جو پورے ملک میں پولیس سے چھپتے پھر رہے ہیں وہ بھاونگر ضلع میں بھی موجود ہیں۔‘‘ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ریاست گجرات میں اب تک سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق پوسٹس پر اب تک 368افراد کے خلاف ایف آئی دار درج کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جمعہ کو گجرات پولیس نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرنے، مذہبی ہم آہنگی کو زک پہنچانے اور نفرت پھیلانے کے الزام میں احمد آباد کے عارف شیخ اور گنگارام گوسوامی کو بھی گرفتار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details