گجرات کے بلدیاتی انتخابات کافی دلچسپ ہونے والی ہیں کیونکہ گجرات میں بی جے پی کانگریس، عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے علاوہ شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے بھی اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا یے۔ اس سلسلے میں شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے احمدآباد میں پریس کانفرنس کا انعقاد کر احمدآباد کے پانچ میونسپل کارپوریشن وارڈس میں امیدوار اتارنے کا اعلان کیا۔
ہم پیراشوٹ سیاسی پارٹی نہیں ہیں: تسلیم رحمانی - یہاں پر عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا
ایس ڈی پی آئی نے کہا کہ' جہاں ہم الیکشن لڑنے والے ہیں وہاں پسماندہ آبادی ہے جو جھگی جھونپڑیوں، بستیوں اور سلم ایریا میں رہتے ہیں، یہاں کوئی انسانی زندگی کا تصور نہیں ہے، یہاں پر عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اسے دور کرنے کے لیے ہم میدان میں اتریں گے۔
ای ٹی وی بھارت کے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے نیشنل سیکریٹری تسلیم رحمانی نے کہا کہ' شوسیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا احمدآباد میں گزشتہ دو برسوں سے سرگرم ہے اور زمینی سطح پر کام کر رہی ہے، جس کے پیش نظر رکھتے ہوئے ہوئے ایس ڈی پی آئی گجرات میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی ہے۔ احمدآباد کے پانچ وارڈ، وراٹ نگر، جمال پور، بحرام پورا، دریاپور، مکتم پورا میں اپنے امیدواروں اتارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' گجرات میں کام کرنے کا کا پرانا تجربہ ایس ڈی پی آئی کو ہے۔ گجرات میں ہم تمام پارٹیوں سے الیکشن کی لڑائی لڑنے والے ہیں۔ نظریاتی طور پر سب سے لڑیں گے ہم کیڈر بیز پولیٹیکل پارٹی ہیں اس لیے جہاں ہمارے کیڈر موجود ہے وہیں ہم انتخابات لڑنے والے ہیں جہاں لوگ ہمیشہ رہتے ہیں اسی علاقے میں ہم امیدوار اتار رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہم الیکشن لڑنے والے ہیں وہاں ہر طرح سے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ویسے گجرات ماڈل کی بات کی جاتی ہے لیکن سچائی کچھ اور ہی ہے۔ ہم جہاں الیکشن لڑنے والے ہیں وہاں پسماندہ آبادی ہے جو جھگی جھونپڑیوں، بستیوں اور سلم ایریا میں ہے، یہاں کوئی انسانی زندگی کا تصور نہیں ہے، یہاں پر عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ایسے علاقوں میں ہم انتخابات لڑ کر عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے تمام امیدوار کی جیت ہوگی۔